ایم کیو ایم پرملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونےپر پابندی لگا دی جائے: مصطفیٰ کمال

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے بھارتی ایجنسی"را" سے تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور اس اعتراف ہی کے نتیجے میں ان کو عدالت کے رو برو پیش کرنے کی ضرورت ہے

471324
ایم کیو ایم پرملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث  ہونےپر پابندی لگا دی جائے:  مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر فوری طور پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کردی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے بھارتی ایجنسی"را" سے تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور اس اعتراف ہی کے نتیجے میں ان کو عدالت کے رو برو پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو حیدر آباد اور میر پور خاص کے دورے پر روانگی سے قبل پاکستان ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ برطانوی سفارتکار شہر یار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے را کے ایجنٹ ہونے کے بارے میں میڈیا پر سب کچھ کھل کر بتایا ہے اور الطاف حسین کے ساتھ چار پانچ لوگوں کاذکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کے اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک کو الطاف حسین کے "را" کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔ اگر اتنے ثبوت مل جانے کے باوجود ایم کیو ایم اور اس کے قائد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور 20 برس سے یہ جماعت آزادی کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور ان پر پابندی عائد نہیں کی جاتی تو پھر ہمیں بتا دیا جائے ہم بھی خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ 24اپریل کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے حیدر آباد اور میر پور خاص کے دورے پر جا رہے ہیں اور وہاں مختلف برادریوں کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے ۔



متعللقہ خبریں