ایران پاکستان کےخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں: چوہدری نثار

ایران پاکستان کا برادر ملک ہے،ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے،ایران پاکستان کیخلاف کسی قسم کی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہےلہٰذا برادر ملک کو لے کر الزامات سے اجتناب کیا جائے

463555
ایران پاکستان کےخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں: چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ایران پاکستان کا برادر ملک ہے،ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے،ایران پاکستان کیخلاف کسی قسم کی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہےلہٰذا برادر ملک کو لے کر الزامات سے اجتناب کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ایرانی سفیر سے دہشت گردی سے متعلق تفصیلی بات ہوئی جس میں انہوں نے مخصوص میڈیا پر چلنے والی تضحیک آمیز خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ،جس سے یہ تاثر جاتاہے کہ پاکستا ن اور ایران برادر ملک نہیں ہے جبکہ دراصل پاکستان اور ایران بہترین دوست ہیں۔

چوہدری نثار نے میڈیا نمائندوں سے درخواست کی ایسا تاثرہر گز نہ دیا جائے کہ پاکستان اور ایران برادر ملک نہیں ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ایرانی صدر نے اپنے دورہ پاکستان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایران کی سیکیورٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کو پاک ایران تعلقات کے ساتھ نہ جوڑا جائے ،بھارتی جاسوس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔چوہدری نثار کاکہناتھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنے کی تجویز آرمی چیف نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات

خراب ہوں ۔



متعللقہ خبریں