صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

وزیر اعظم نواز شریف اور صد رمنون حسین نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پیار محبت اورباہمی احترام کے جذبے کا نام ہے اورموجودہ وقت میں اتحاد اورمذہب کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے

459085
صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

وزیر اعظم نواز شریف اور صد ر منون حسین نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پیار محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے اور موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردارادا کیا بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی ہاتھ بٹا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ نے ہمیں ضبط وتحمل ، بھائی چارے اور انسانیت کے ساتھ محبت کا درس دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے جان ومال کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے دنیا بھر اور خصوصاً پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دی ہے۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے اقلیتی برادری مستقبل میں ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تمام شہریوں کے یکساں حقوق کو یقینی بنائے گی،وسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے سے ہی خوشیاں بڑھتی ہیں۔

خیر سگالی پیغام میں رہنماؤں نے کہا کہ ایسٹر حضرت عیسی علیہ السلام کی برداشت کی یاد دلاتا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر ہی معاشرے میں امن اور اتفاق قائم کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں