پاکستان ،ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت کے شعبے میں تمام دستیاب مواقع بروئے کار لرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس ہفتے صدر حسن روحانی کی آمد کے منتظر ہیں ۔اس دورے سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا

455494
پاکستان ،ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے قریبی دوست اور ہمسایہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے یہ بات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس ہفتے صدر حسن روحانی کی آمد کے منتظر ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس دورے سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم تجارت اور کاروباری تعاون میں اضافے کیلئے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت کے شعبے میں تمام دستیاب مواقع بروئے کار لرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
مہدی ہنردوست نے کہا کہ ہمیں مئی 2014 میں ان کے دورے کے دوران صدر روحانی کے ساتھ ملاقات میں مقرر کئے گئے پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کیلئے کوششوں کو دوگنا کرنے کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں