حقوق نسواں بل ہر مظلوم عورت کے لئے ہے، وزیر قانون

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل صرف میاں بیوی کےتعلق تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر اس عورت کے لئے ہے جس پر ظلم ہوا ہے۔

450281

انھوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں بل صرف میاں بیوی کےتعلق تک محدود نہیں یہ ہر اس عورت کےلئے ہے جس پر ظلم ہوا ہے، کیا عورتوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا جانا چاہیے، کیا خواتین کی ہڈیاں توڑی جانی چاہئیں۔ اس قسم کے مسائل کی روک تھام کے لیے ہی ویمن پروٹیکشن بل لایا گیا ہےجو بھی اس بل کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی شکنجے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے دین سے مشاورت کے بعد حقوق نسواں بل میں ترمیم کی جائے گی۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نیب پنجاب میں متحرک ہےوہ نیب کوخود انکوائری کی دعوت دے رہے ہیں۔ نیب پنجاب بینک اسکینڈل پر بھی کام کرے گی۔ پنجاب بینک میں 50 ارب کا فراڈ پرویزالٰہی کے کہنے پر ہوا،۔اس اسکینڈل میں چوہدری پرویز الہیٰ کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی بغاوت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کراچی کا امن عزیز ہے چاہے وہ ایم کیو ایم کی صفائی سے ہو یا کچرے کی صفائی سے ہو۔

متعللقہ خبریں