قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے:احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی نے کہاہے کہ حکومت نے لوگوں کی خوشحالی کیلئے فلاح وبہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے

436867
قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے:احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ حکومت نےلوگوں کی خوشحالی کیلئے فلاح وبہبودکےمتعدد منصوبےشروع کئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ایل این جی کی درآمدسے توانائی اورگیس کی قلت پر قابوپانےمیں مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کی تقدیر بدل دے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے تمام شرکاء نے راہداری کے مغربی روٹ کا جائزہ لیا اور اس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کچھ چھپایانہیں گیا اور اس سے تمام صوبے یکساںمستفید ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس قومی منصوبے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر چین کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھیالیس ارب ڈالر مختص کئے ہیں جن میں سے 38 ارب ڈالر توانائی کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں