پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

425638
پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ مادر وطن کا تحفظ ہو یا قدرتی آفات ،قوم نے جب بھی پکارا پاک فوج لبیک کہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز حیدر آباد گیریژن اور سندھ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے امن کی بحالی ان کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔قوم نے جب بھی پکارا پاک فوج لبیک کہے گی۔ مادر وطن کا تحفظ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج ہر جگہ پیش پیش ہو گی اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔



متعللقہ خبریں