رفح پر منصوبہ بند ی کردہ حملے سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے، نتن یاہو

اسوقت ہم ایک انتہائی اہم جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور جب یہ ختم ہو جائے گی تو ہم  دشمن کو شکست دینے کے قریب تر  پہنچ جائینگے

2140747
رفح پر منصوبہ بند ی کردہ حملے سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے، نتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح پر منصوبہ بند ی کردہ حملے سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے اے این کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ کی سرحد کے قریب ایک فوجی ایئر شو میں شرکت کی۔

نیتن یاہو نے اس موقع پر اپنی تقریر میں  بتایاکہ "رفح آپریشن سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ یہ صرف حماس کے بقیہ بریگیڈز  کی شکست تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس میں وہ سرنگیں بھی شامل ہوں گی جنہیں وہ فرار اور کمک کے لیے استعمال کرتے ہیں"۔

نیتن یاہو  نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ اب ہم ایک انتہائی اہم جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور جب یہ ختم ہو جائے گی تو ہم  دشمن کو شکست دینے کے قریب تر  پہنچ جائینگے۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے کی پیش گوئی نہ کر سکنے کی بنا پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ "کیا  وہ استعفیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں؟ ، نیتن یاہو نے کہا، "ناکامی کا مسئلہ مجھ سمیت حکومت کے ہر رکن  سے تعلق رکھتا ہے ، لیکن فی الحال ہماری واحد توجہ فتح  پرہے، ہمارے سینکڑوں  سپاہی اس وجہ سے مارے گئے ۔ انہوں نے ہماری جیت کے لیے  جنگ لڑی۔

 



متعللقہ خبریں