دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری

امریکہ میں، یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے طلباء نے اپنی گریجویشن تقاریب میں فلسطین کی حمایت کے پیغامات شیئر کیے  ہیں

2139347
دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری
belcika Liege universitesi filistin.jpg

دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

امریکہ میں، یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے طلباء نے اپنی گریجویشن تقاریب میں فلسطین کی حمایت کے پیغامات شیئر کیے  ہیں۔

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے اور فلسطین کی حمایت کرنے والے طلباء نے اپنے ڈپلومے حاصل کرتے وقت خوب داد حاصل کی۔

کولمبیا یونیورسٹی لا سکول کے طلباء کی گریجویشن تقریب میں کچھ فلسطینی حامی گریجویٹس نے سکول انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

برطانیہ  میں ایک اور یونیورسٹی فلسطین کی حمایت میں احتجاج میں شامل ہو گئی ہے ۔

دارالحکومت لندن میں کوئین میری یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں خیمے لگا کر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف جنیوا کے طلباء نے یونیورسٹی کے ریکٹر کے دفتر کے "کیمپس کو خالی کرنے" کے انتباہ پر توجہ نہیں دی۔ طلباء نے فلسطین کی حمایت میں اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

طلبا  نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی زمینوں پر اپنا قبضہ ختم کرے۔

بیلجیئم میں یونیورسٹی کے طلباء کا اسرائیل کے خلاف ردعمل  میں جاہ ہوتا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی آف لیج کے طلباء نے غزہ کی حمایت میں احتجاج شروع کیا اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعلیمی تعلقات منقطع کیے جائیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے بھی غزہ کے عالمی احتجاج میں شرکت کی۔

فلسطینیوں کی حمایت میں یونیورسٹی کیمپس میں مارچ کرنے والے طلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر 'بائیکاٹ اور انخلا' لکھا ہوا تھا۔

طلباء نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی طلبہ فلسطین کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔ایتھنز یونیورسٹی کے سامنے درجنوں خیمے لگائے گئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "رفح حملوں کے ملبے میں بچوں کی لاشوں کی جھلکیاں  امریکہ-نیٹو-یورپی یونین کی طرف سے قاتل ریاست اسرائیل کو دی گئی حمایت کا نتیجہ ہیں۔



متعللقہ خبریں