اسرائیل: قیدی اسرائیلیوں کے عزیزوں کا احتجاجی مظاہرہ، نیتان یاہو سے استعفے کا مطالبہ

غزّہ کے قیدیوں کی رہائی کے لئے فوری سمجھوتہ کیا جائے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں: روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ

2131872
اسرائیل: قیدی اسرائیلیوں کے عزیزوں کا احتجاجی مظاہرہ، نیتان یاہو سے استعفے کا مطالبہ

غزّہ کی پٹّی میں قید اسرائیلیوں کے عزیزوں نے مغربی بیت المقدس میں وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتان یاہو حکومت کو مخاطب کر کے قیدیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزّہ کے قیدیوں کی رہائی کے لئے فوری سمجھوتہ کیا جائے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے نیتان یاہو حکومت کو انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کا قصوروار ٹھہرایا اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں مظاہرین نے یہودی فنونِ لطیفہ عجائب گھر  کی تقریب میں شریک، انتہائی دائیں بازو کے حامی، وزیر برائے قومی سلامتی اتامار بن گویر  کے خلاف احتجاج کے لئے عجائب گھر کے گرد گھیرا ڈال کر مظاہرہ کیا۔

بن گویر کو علاقے سے نکالنے کے لئے اسرائیلی پولیس نے مظاہرے میں مداخلت کی۔



متعللقہ خبریں