اسرائیلی فوج رفح میں بری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے: اسرائیلی چینل

اسرائیلی چینل کان کے مطابق، فوج کا منصوبہ ہے کہ  وہ رفح میں موجود دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوبی اور وسطی غزہ کے کیمپوں میں بسانے کا ارادہ رکھتی ہے

2131210
اسرائیلی فوج رفح میں بری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے: اسرائیلی چینل

اسرائیلی فوج رفح پر بری آپریشن کی تیاری  کر رہی ہے۔

اسرائیلی چینل کان کے مطابق، فوج کا منصوبہ ہے کہ  وہ رفح میں موجود دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوبی اور وسطی غزہ کے کیمپوں میں بسانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن  چار تا پانچ ہفتے جاری رہ سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے علاقے کو خطرناک جنگی زون قرار دیتے ہوئے نئے انخلاء کا حکم دیا ہے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رہائشیوں نے کہا تھا کہ منگل کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔
.وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں ۔

رہائشیوں اور حماس کے میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کے ٹینک گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر بیت حانون کے مشرق میں ایک بار پھر گھس آئے لیکن شہر میں زیادہ دیر نہیں رکے۔

فائرنگ میں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں