اردن: اسرائیل پر دباو ڈالا جائے بصورت دیگر ایک نیا قتل عام شروع ہو جائے گا

غزّہ کے جنوبی شہر رفح پر برّی  حملے اور نئے قتل عام سے باز رکھنے کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالا جائے: ایمن السفدی

2130702
اردن: اسرائیل پر دباو ڈالا جائے بصورت دیگر ایک نیا قتل عام شروع ہو جائے گا

اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفدی نے اپیل کی ہے کہ غزّہ کے جنوبی شہر رفح پر برّی  حملے اور نیا قتل عام شروع کرنے سے باز رکھنے کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالا جائے۔

سفدی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رفح پر برّی حملے کے سدّباب کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالنا ضروری ہے۔ رفح پر بّری حملہ کیا گیا تو ایک نیا قتل عام شروع ہو جائے گا لہٰذا اس خطرے کے سامنے بند باندھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ رفح میں  1،5 ملین فلسطینی مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔  بین الاقوامی برادری کی طرف سے ملنے والی تمام تنبیہات کے باوجود اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین  نیتان یاہو نے 8 اپریل کے بیان میں کہا تھا کہ " رفح پر حملے کے لئے تاریخ طے کر لی گئی ہے۔

تاہم اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KANنے 14 اپریل کی خبر میں دعوی کیا تھا کہ حملے کی تاریخ ملتوی ہو گئی ہے اور اسرائیل، برّی قبضے سے قبل پناہ گزینوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے، دو ہفتوں کے دوران رفح کے قریب 10 ہزار خیمے لگانے کا پروگرام رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں