حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کا ڈرون طیارہ مار گرایا

لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے حملے کے خواہش مند دشمن کا 'ہرمس۔450 ' ڈرون طیارہ گرا دیا گیا ہے: حزب اللہ

2130447
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کا ڈرون طیارہ مار گرایا

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 'ہرمس۔450' ڈرون طیارے کو گرانے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے حملے کے خواہش مند دشمن کا 'ہرمس۔450 ' ڈرون طیارہ  'عائشیہ' کے مقام پر گرا دیا گیا ہے"۔

اسرائیل نے بھی لبنان میں گرنے والے ڈرون کے بارے میں بیان جاری کیا اور حملے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیل فضائیہ کے ایک ڈرون طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرون گر گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون گرائے جانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور جس مقام سے ڈرون پر میزائل فائر کیا گیا تھا اس پر جنگی طیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے ملک کے تحفظ کی خاطر لبنان کی فضائی حدود میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں