غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

فلسطینی وزارت صحت  نے   غزہ کی پٹی پر 199 دنوں  سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2130701
غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 34  ہزار  سے تجاوز کرگئی

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 اضافے سے 34 ہزار 151 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  نے   غزہ کی پٹی پر 199 دنوں  سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 54 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 104 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 151 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 84 ہو گئی۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لوگون کی لاشیں موجود ہیں  لیکن اسرائیلی فوجیوں کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔



متعللقہ خبریں