فلسطین کی سرزمین پر بچوں کے قتل کو روکا جانا چاہیے : یونیسف

یونیسیف کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ریجنل ڈائریکٹر  عدیل خودر کا یہ بیان یونیسیف کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  جاری کیا گیا ہے

2130408
فلسطین کی سرزمین پر بچوں کے قتل کو روکا جانا چاہیے : یونیسف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں بچوں کی اموات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

یونیسیف کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ریجنل ڈائریکٹر  عدیل خودر کا یہ بیان یونیسیف کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  جاری کیا گیا ہے۔

خودر نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے کے شہر تلکریم میں 3 اور غزہ کے جنوب میں رفح شہر میں کم از کم 14 بچوں کو قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطینی علاقوں میں بچے ایک طویل عرصے سے تشدد کے ایک المناک اور شیطانی چکر میں پھنسے ہوئے ہیں، خودر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین میں بچوں کی ہلاکتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور جنگ بندی کی جانی چاہیے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے 18 اپریل کو اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر تلکریم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ کے خلاف "بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن" شروع کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں 14 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا کیمپ پر چھاپہ کل رات ختم ہوا اور وہ علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں