صدر کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات،اسرائیل۔غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

صدر ایردوان نے گزشتہ روز مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے ہمراہی وفد سے استنبول میں ملاقات کی جس میں ترکیہ اور مصر کے درمیان  دو چرفہ تعلقات، غزہ  پر اسرائیلی حملوں اور دیگر عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا

2130229
صدر کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات،اسرائیل۔غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے ہمراہی وفد سے استنبول میں ملاقات کی ۔

 صدارتی دفتر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ قصر دولما باھچے میں ہوئی اس ملاقات میں ترکیہ اور مصر کے درمیان  دو چرفہ تعلقات، غزہ  پر اسرائیلی حملوں اور دیگر عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جاری رہنے سے یہ کشیدگی برقرار رہنے اور دیگر علاقائی ممالک تک پھیلنے کا بھی خطرہ ہے لہذا ایک ممکنہ  جھڑپ کو روکنے کے لیے اسرائیل ۔ایران کشیدگی میں کمی لانا ضروری ہے جس کے لیے  اسلامی ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے  دانشمندی کے ساتھ ساتھ فراست کے استعمال کو بھی مرکوز رکھنا ہوگا، غزہ پر اسرائیلی حملوں کو  روکنے  سے پہلے وہاں پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کو ممکن بنانا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں