حماس اور اسلامی جہاد کی فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی اپیل

اپنی سرزمین پر صہیونی منصوبوں کو ناکام بنائیں اور اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے ساتھ تصادم کریں

2130201
حماس اور اسلامی جہاد کی  فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی اپیل

حماس اور اسلامی جہاد نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر طرح سے اسرائیلی فوجیوں اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں کا  ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔

حماس اور اسلامی جہاد نے 18 اپریل سے مغربی کنارے کے شمال میں تل کرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں میں 7 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹس پر تحریری بیان دیا۔

حماس کے بیان میں تمام وسائل اور ذرائع استعمال کرتے ہوئے مغربی کنارے اور القدس  میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تنازعات میں اضافے اور عام متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو کئی شہادتوں کا سامنا کرنا پڑا، اور کہا گیا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو مغربی کنارے، غزہ، القدس پر قبضہ کرنے کی  اجازت نہ دیں اور ان کے حقوق غصب کرنے کے منصوبوں کی مزاحمت کریں۔

اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر صہیونی منصوبوں کو ناکام بنائیں اور اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے ساتھ تصادم کریں۔

بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کے خلاف عرب دنیا اور عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی۔



متعللقہ خبریں