اسرائیل کی طرف سے شام پر راکٹ حملہ

ملک کے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے راکٹوں کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے: سانا

2129773
اسرائیل کی طرف سے شام پر راکٹ حملہ

اسرائیل نے، شام کی جنوبی سرحدوں پر بشار الاسد فورسز کے فضائی دفاعی نظاموں والے علاقے کے متعدد مقامات پر، راکٹ حملہ کیا ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی SANA نے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 55 منٹ پر ملک کے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے راکٹوں کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ دشمن ملک اسرائیل نے فلسطین کے شمال سے شام کے جنوبی علاقے میں نصب  فضائی دفاعی نظاموں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملہ مادّی نقصان کا سبب بنا ہے"۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کے جنوب میں دارالحکومت دمشق اور دیگر دیہی علاقوں میں شامی فوج، ایرانی حمایت یافتہ  دہشت گرد گروپ اور  لبنان حزب اللہ  کے عناصر موجود ہیں۔

اسرائیل، 2011 سے شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے ہی، ملک میں موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج کے عسکری مقامات پر حملے کر رہا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں، جہاں ایران ایئر فورس کی بیس ہے، دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کا اعلان کیا تھا۔

صوبہ اصفہان میں دھماکے کی آوازوں کے بعد دارالحکومت تہران، اصفہان اور شیراز  سمیت ایران کے بعض علاقوں  کے لئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی اسرائیل کے ایرانی زمین پر حملے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں