اسرائیل بھر میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور حامی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے ہیں

2129748
اسرائیل بھر میں  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف  مظاہرے

غزہ میں اسرائیل کا قتل عام جاری ہے تو  اسی دوران  اسرائیل بھر میں  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف غم و غصہ بھی جاری ہے۔

یرغمال خاندان اور ان کے حامی دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور حامی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے ہیں ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی جلد از جلد وطن واپسی  کا بندو بست کیا جائے ۔

مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت سے ملک کی سب سے بڑی مزدور یونین ہسداتروت کے ہیڈکوارٹر تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے حکومت پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ  دالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں