اسرائیلی جنگی طیاروں نے بچوں کے پارک کو بھی نشانہ بنا ڈالا

حملے  کی زد میں آنے والے شہریوں میں کثیر تعداد  بچوں کی تھی جو کہ میدانِ کھیل میں کھلونوں کے ساتھ تفریح ​​کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں کانشانہ بنے

2128694
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بچوں کے پارک کو بھی نشانہ بنا ڈالا

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میگازی پناہ گزین کیمپ میں بچوں کے کھیل کے میدان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے میگازی پناہ گزین کیمپ میں کھیل کے میدان کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے  کی زد میں آنے والے شہریوں میں کثیر تعداد  بچوں کی تھی جو کہ میدانِ کھیل میں کھلونوں کے ساتھ تفریح ​​کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں کانشانہ بنے۔

ہلاک ہونے والے  10 افراد کی لاشیں دیر البیلہ کے اقصی شہداء اسپتال لے جائی گئیں۔

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 14 ہزار 500 بچوں اور 9 ہزار 560 خواتین سمیت 33 ہزار 843 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 575  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں