غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جان بحق افراد کی تعداد 33 ہزار 729 تک پہنچ گئی ہے

اسرائیلی افواج نے 191ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے زبردستی آبادی کو بھوکا اور پیاسا چھوڑ دیا، جس سے ایک بڑی انسانی تباہی ہوئی۔

2127455
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  جان بحق افراد کی تعداد 33 ہزار 729 تک پہنچ گئی ہے

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 33 ہزار 729 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی افواج نے 191ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے زبردستی آبادی کو بھوکا اور پیاسا چھوڑ دیا، جس سے ایک بڑی انسانی تباہی ہوئی۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے رات بھر بالخصوص غزہ شہر کے مرکز میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 43 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 62 فلسطینی زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 729 اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 371 ہو گئی۔

بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملبے تلے اور سڑک کے کنارے لاشیں   ہیں  تاہم اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔



متعللقہ خبریں