غزہ میں ٹی آرٹی کے صحافیوں پر اسرائیلی حملے صحافیوں سے غیر انسانی سلوک کے عکاس ہیں

" کسی بھی دوسرے واقع کی طرح اس کی بھی شفاف اور معتبر طریقے سے تفتیش ہونی چاہیے۔"

2127246
غزہ میں ٹی آرٹی کے صحافیوں پر اسرائیلی حملے صحافیوں سے غیر انسانی سلوک کے عکاس ہیں

اقوام متحدہ نے اسرائیل کے  TRT  کی ٹیم پر حملے نے غزہ میں صحافیوں کو درپیش خطرات کا  واضح طور پر مظاہرہ کرنے کی توضیح کرتے ہوئے اس  واقع کی شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے TRT ٹیم سمیت صحافیوں پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔

اس واقعے کے بارے میں تا حال  تفصیلی معلومات  سے آگاہ نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے   دوجارچ نے کہا، "یہ واقعہ غزہ میں صحافیوں کو درپیش خطرات کا  واضح  ثبوت  ہے۔"

انہوں نے  مطالبہ کیا " کسی بھی دوسرے واقع کی طرح اس کی بھی شفاف اور معتبر طریقے سے تفتیش ہونی چاہیے۔"

غزہ میں ٹی آر ٹی کے لیے کام کرنے والے صحافی سمیت صحافیوں کو فلسطین، سوڈان اور دیگر کئی مقامات پر مشکلات کا سامنا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترجمان  نے کہا، "دنیا بھر کے صحافی محفوظ طریقے سے اپنا کام کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔"

اسرائیلی فوج نے نصرت پناہ گزین کیمپ پر حملے  میں خطے میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹنگ کرنے والے  صحافیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تھا  جس میں ٹی آر ٹی عربی  کی ٹیم بھی شامل تھی۔

بتایا گیا  تھا کہ حملوں کے دوران ٹی آر ٹی عربی ٹیم کے کیمرہ مین سمیع محمد شہادے، سی این این کے محمد حسن السوالیحی اور فری لانس صحافی احمد بکر  لوح کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا، جس سے یہ  زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں