یمن، حوثیوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے تین بحری جہازوں کو ٹھیک نشانہ بنا ڈالا

پہلے جہازکو بحر ہند میں اور دوسرے کو بحیرہ عرب میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

2125934
یمن، حوثیوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے تین بحری جہازوں کو ٹھیک نشانہ بنا ڈالا

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے 3 بحری جہازوں کو  بحیرہ احمر، بحیرہ عرب  اور بحر ہند میں نشانہ بنایا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سیری نے المسیرہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک برطانوی جہاز کو میزائلوں سے ٹھیک  نشانہ بنایا گیا  ہے۔

مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر جانے والے 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے سیری نے اطلاع دی کہ پہلے جہازکو بحر ہند میں اور دوسرے کو بحیرہ عرب میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

سیری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم غزہ میں حملے بند ہونے تک اسرائیلی جہازوں کو بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند سے گزرنے سے روکیں گے۔

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی 31 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے ردعمل کے طور پر یمن کے ساحل پر تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کر رہے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ  اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ ہیں۔



متعللقہ خبریں