اسرائیل نے نماز فجر کے لئے مسجدِ اقصیٰ میں جمع نمازیوں پر آنسو گیس پھینکی

اسرائیل پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ فجر کے لئے جمع نمازیوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے آنسو گیس پھینکی

2125224
اسرائیل نے نماز فجر کے لئے مسجدِ اقصیٰ میں جمع نمازیوں پر آنسو گیس پھینکی

اسرائیل پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ فجر کے لئے جمع نمازیوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے آنسو گیس پھینکی ہے۔

ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کی مناسبت سے ہزاروں مسلمانوں نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے لئے  مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کا رُخ کیا۔

قدس اسلامی وقوف کی انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اقصیٰ میں 65 ہزار افراد نے نمازِ فجر ادا کی۔

نماز کے بعد نمازیوں کے ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ کے اندر "اے اقصیٰ ہم اپنی جانوں اور اپنے خون کے ساتھ تمہاری طرف آ رہے ہیں" کے نعرے لگائے۔

نعروں کے جواب میں اسرائیلی پولیس نے ڈرون کے ذریعے مسجد میں آنسو گیس پھینکی جس سے بیسیوں نمازی متاثر ہوئے اور علاقے میں مختصر وقت کے لئے دھکم پیل شروع ہو گئی۔

اسرائیلی پولیس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حماس کے حق میں نعرے لگانے اور اشتعال انگیزی  کی وجہ سے  8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں سے 4 مشرقی القدس کے شہری اور مستقل رہائشی حیثیت کے حامل ہیں اور 4 اسرائیلی شہری ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل پولیس نے اپنے سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ماہِ رمضان کے آخری جمعہ  کو مقبوضہ مشرقی القدس میں 3 ہزار 600 پولیس اہلکار متعین کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں