اسرائیل میں وزیر اعظم نتن یاہو اور جنگی کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے نیتن یاہو  تک اپنی آواز پہنچا سکنے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک مارچ کیا

2124077
اسرائیل میں وزیر اعظم نتن یاہو اور جنگی کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف ردعمل روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں اور حکومت مخالف گروپوں سمیت ہزاروں مظاہرین حکومت پر  نکتہ چینی کرنے والے  بینرز کے ساتھ ملک بھر میں گلی کوچوں میں نکل آئے۔

مظاہرین نے اسرائیل کے علامتی مقامات میں سے ایک پارلیمنٹ کی عمارت،  سپریم کورٹ  اور سرکاری عمارتیں واقع  ہونے والے مقام  کو آمدورفت کے لیے بند کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کے نعرے لگا کر احتجاج  کیا۔

اس کے بعد مظاہرین نے نیتن یاہو  تک اپنی آواز پہنچا سکنے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک مارچ کیا ۔

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے  تک جانے کے خواہاں مظاہرین کے ایک گروہ  اور پولیس کے درمیان  ہاتھا پائی ہوئی۔

رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش  کرنے والے عوام  کے خلاف پولیس نے سخت مداخلت کی ۔

مظاہرین کے  موجود  ہونے والی گلیوں میں   بدبودار کیمیائی مائع  کا چھڑکاؤ کیا گیا،خصوصی گھڑ سوار دستوں اور پولیس نے وزیر اعظم ہاوس  تک جانے والی گزرگاہوں کو بند کر دیا۔



متعللقہ خبریں