ہالی ووڈ اداکار اور کامیڈین ریمی یوسف کی فلسطینیوں کے لیے دعا

یوسف، جو اپنے دوستوں کے گروپ میں "دعا کرنے والا" کے نام سے جانا  اور پہچانا  جاتا ہے  نے اس پروگرام میں  بھی دعا کرنےسے متعلق اپنے خیالات کو پیش کیا

2123207
ہالی ووڈ اداکار اور کامیڈین ریمی یوسف کی فلسطینیوں کے لیے دعا

ہالی ووڈ اداکار اور کامیڈین ریمی یوسف نے فلسطینیوں کے "مصائب کے خاتمے" کے لیے دعا کی ہے    ۔

یوسف امریکہ  میں NBC نیشنل ٹیلی ویژن پر کامیڈی شو "سیٹرڈے نائٹ لائیو (SNL)" کے مہمان تھے۔

یوسف، جو اپنے دوستوں کے گروپ میں "دعا کرنے والا" کے نام سے جانا  اور پہچانا  جاتا ہے  نے اس پروگرام میں  بھی دعا کرنےسے متعلق اپنے خیالات کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے ایک دوست نے ان سے غزہ میں رہنے والے اپنے خاندان کے لیے دعا کرنے کو کہا تھا۔ یوسف نے   اس موقع پر   غزہ کی  تکلیف کو ختم کر نے،  تشدد بند کرنے ، فلسطینیوں کو آزاد  کرنے کی دعا کی۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار نے 96 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب سے قبل کہا تھا کہ وہ غزہ میں فوری بچوں کے قتل بند کرنے اور  انصاف  فراہم کرنے  کا مطالبہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں