لیبیا سے غزہ کے لیے امدادی سامان لدا بحری جہاز روانہ

انسانی امدادی سامان سے لدا جہاز پہلے مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا اور پھرامدادی سامان رفح سے زمینی راستے غزہ میں داخل ہوگا

2122338
لیبیا سے غزہ کے لیے امدادی سامان لدا بحری جہاز روانہ

لیبیا کی مصراطہ بندرگاہ سے غزہ کے لیے  1200 ٹن سے زیادہ انسانی امدادی سامان لے کرایک بحری  جہاز نے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

مصراتہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امدادی سامان سے لدا جہاز پہلے مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا اور پھرامدادی سامان رفح سے زمینی راستے غزہ میں داخل ہوگا۔

واضح رہے کہ امدادی سامان سے لدے جہاز پر مصراتہ بلدیہ  اور لیبیا ہلال احمر  کی ٹیمیں موجود ہیں  جو کہ امدادی سامان کی  غزہ پہنچ تک  فرائض ادا کریں  گی۔

 

 



متعللقہ خبریں