حوثیوں کے ڈرون نظام کو تباہ کر دیا ہے: امریکہ

امریکی مرکزی کمان  سینٹ کام نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز طویل الفاصلہ ڈرونز نظام کو ہمارے بحری  جنگی جہاز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا  جس کا مقصد علاقے میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانا ہے

2121479
حوثیوں کے ڈرون نظام کو تباہ کر دیا ہے: امریکہ

امریکہ نے یمن کے ایرانی نواز حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ڈرون نظام تباہ کر دیا ۔

امریکی مرکزی کمان  سینٹ کام نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز طویل الفاصلہ ڈرونز نظام کو ہمارے بحری  جنگی جہاز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا  جس کا مقصد علاقے میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانا ہے ۔

 واضح رہے کہ  ایرانی نواز حوثیوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جواب میں یمنی ساحلوں کے قریب اسرائیلی کمپنیوں  کے  تجارتی جہازوں پر قبضہ اور بعض پر ڈرونز حملے شروع کر رکھے ہے جس پر متعدد کمپنیوں نے  بحیرہ احمر میں اپنی آمدورفت روک رکھی ہے۔

 اس پیش رفت کے جواب میں امریکہ اور اتحادی ممالک نے بحری مشن کا آغاز کرتے ہوئے حوثیوں کے ٹھکانوں  پر حملے شروع کر رکھے ہیں جس کے جواب میں حوثیوں نے امریکی و برطانوی جہازوں کو بھی نشانہ بنانا جاری  رکھا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں