غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 552 تک پہنچ گئی

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر  مسلسل  حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اسرائیلی فوج  کے  جنوبی شہر رفح میں 4 مکانات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں

2121585
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 552  تک پہنچ گئی
aa_picture_20240327_34113308.jpg
gazze cocuk.jpg
gazze bebek.jpg
gazze bebek.jpg

 غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 552 ہو گئی ہے ۔

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر  مسلسل  حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اسرائیلی فوج  کے  جنوبی شہر رفح میں 4 مکانات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

بے گھر فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ  بن رہے ہیں ، پناہ گزین کیمپ میں  1 بچے سمیت 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مدد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ  کی ہے۔

غزہ شہر میں کویت جنکشن پر ہونے والے حملے میں  متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 552 ہو گئی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جھڑپوں میں مزید 1 فوجی ہلاک ہو گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 597 ہو گئی۔

جب کہ اسرائیل کا قتل عام ختم نہیں ہوا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی عدالتی اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے منظم قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔



متعللقہ خبریں