رمضان کا مہینہ فلسطینیوں کو مارنے کا بہترین موقع ہے: کوہن

مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ آخر ماہِ رمضان میں اسرائیل رفح پر حملے کیوں شروع نہیں کر رہا؟ رمضان کا مہینہ انہیں مارنے کا بہترین موقع ہے: آلمنگ کوہن

2121021
رمضان کا مہینہ فلسطینیوں کو مارنے کا بہترین موقع ہے: کوہن

اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی یہودی فورس کے اسمبلی ممبر آلمنگ کوہن نے  فلسطینی مہاجرین سے بھرے شہر رفح پر برّی حملے شروع کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ "رمضان کا مہینہ انہیں مارنے کا بہترین موقع ہے"۔

آلمنگ کوہن نے اسرئیلی  ٹیلی ویژن چینل14  کے پروگرام میں شرکت کی اور غزّہ پر حملوں کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

فلسطینی مہاجرین سے بھرے شہر رفح پر برّی حملے کے بارے میں امریکی موقف سے متعلق سوال کے جواب میں کوہن نے کہا ہے کہ "رفح پر برّی حملے کے فیصلے کاحق وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو حاصل ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ رفح میں تقریباً 1،5 ملین فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں یہاں برّی حملہ ضروری ہو گیا ہے۔ کیا ہمیں برّی راستے سے رفح میں داخل ہونا چاہیے؟ کیا روزے کی حالت میں جب وہ تھکے ہوئے اور کمزور ہوں رفح پر برّی حملہ کیا جانا چاہیے؟ میرے خیال میں کیا جانا چاہیے"۔

کوہن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ آخر ماہِ رمضان میں اسرائیل رفح پر حملے کیوں شروع نہیں کر رہا؟ رمضان کا مہینہ انہیں مارنے کا بہترین موقع ہے۔ روزے میں وہ کمزور اور تھکے ہوئے ہیں۔ مجھے ان پر کوئی رحم نہیں آ رہا۔ مجھے اپنے اسرائیلی بھائیوں پر رحم آ رہا ہے جو ان کے پاس یرغمالی ہیں۔ میں وزیر اعظم نیتان یاہو سے اپیل کرتا ہوں کہ رفح میں برّی آپریشن شروع کیا جائے اور فلسطینیوں کو قتل کیا جائے"۔



متعللقہ خبریں