صدرِ فلسطین: غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے

غزہ کی پٹی کو تمام چوکیوں کے ذریعے انسانی اور طبی امداد پہنچانے کے لیے یکجا ہو

2120527
صدرِ فلسطین: غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے

صدرِ فلسطین محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق محمود عباس نے فلسطین کا دورہ کرنے والی  جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کو رام اللہ میں  شرفِ ملاقات بخشا۔

ملاقات کے دوران عباس نے بیئربوک کو فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں اور نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کے  لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یہ غزہ کی پٹی کو تمام چوکیوں کے ذریعے انسانی اور طبی امداد پہنچانے کے لیے یکجا ہو،  تاکہ اسرائیلی"وحشیانہ" حملوں کے باعث  فاقہ کشی کے شکار عوام  کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

فلسطینی شہریوں کو ان کی سر زمین سے بدر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے عباس نے  کہا کہ "ریاست فلسطین بشمول مشرقی القدس غزہ کی پٹی ہو یا مغربی کنارے کا علاقہ  کسی بھی فلسطینی شہری کی ملک بدری کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے۔ غزہ کی پٹی کو باقی فلسطینیوں سے جدا نہ کیا  جائے۔  "حملہ آوروں کے منصوبوں کو قبول کرنا نا ممکن ہے۔"

باور رہے کہ سلامتی کونسل میں  ہونے والی رائے دہی میں غزہ میں "رمضان کے دوران فوری جنگ بندی" قائم کرنے کے لیے ایک مسودہ قرارداد منظور کر لی گئی تھی جسے بعد میں  مستقل  جنگ بندی کی ماہیت دلائی جانی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں