اسرائیلی قیدی کی موت دوا اور خوراک کی کمی سے ہوئی ہے: حماس
فلسطینی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزت الدین الغسام نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایک 34 سالہ اسرائیلی اسیر کی دوا اور خوراک کی کمی کے باعث موت واقع ہو گئی ہے
2119381
فلسطینی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزت الدین الغسام نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایک 34 سالہ اسرائیلی اسیر کی دوا اور خوراک کی کمی کے باعث موت واقع ہو گئی ہے۔
سات اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں ایک مرکزی سوال ہے۔
مزاحمت کاروں نے اس حملے میں تقریباً 250 اسرائیلی اور غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا لیکن نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران درجنوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کا خیال ہے کہ غزہ میں باقی تقریباً 130 میں سے 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں آٹھ فوجی اور 25 عام شہری ہیں۔