اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا

فوج کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں

2119144
اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی فورسز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میںکھلے میدان میں پیدل چلنے والے نہتے  فلسطینی شہریوں پر ڈراونز سے بمباری کی ہے ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک حملہ فروری کے اوائل میں خان یونس شہر میں کیا گیا تھا۔

بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ شہریوں کے خلاف حملے اسرائیلی فورسز کی طرف سے کیے گئے تھے اور  'فوٹیج گ  میں دکھایا گیا علاقہ خان یونس کا ایک فعال جنگی علاقہ ہے جہاں سے شہریوں کا کافی حد تک انخلاء ہوا تھا۔

جب کہ یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فورسز کا ٹاکرا  فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں سے ہوا تھا جو مذکورہ علاقے میں سول  لباس میں گھوم رہے تھے، یہ اطلاع دی گئی کہ فوج کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قطری الجزیرہ چینل کی طرف سے نشر کی گئی اور فروری کے اوائل میں خان یونس کے علاقے سکہ میں اسرائیلی ڈراونز کے  ذریعے ریکارڈ کردہ فوٹیج  میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خالی میدان میں پیدل چلنے  والے 4 فلسطینی شہریوں کو ایک ایک کر کے بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

فوٹیج میں نوجوانوں کو اسرائیلی ٹینکوں سے تباہ ہونے والے علاقے میں ملبے کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اپنے گھروں کی تلاش کر رہے ہیں یا ان کے پاس کیا بچا ہے۔



متعللقہ خبریں