اسرائیل کے رفح شہر پر حملے جاری

فلسطینی وزارت خارجہ نے  رفح شہر کے خلاف اسرائیل کے خونریز ہوائی حملوں اور منظم تباہ کن کارروائیوں کی شدید مذمت  کی ہے

2117385
اسرائیل کے رفح   شہر پر حملے جاری

مرکزاطلاعات فلسطین  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر حملہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

یہ بات فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہی گئی  ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے  رفح شہر کے خلاف اسرائیل کے خونریز ہوائی حملوں اور منظم تباہ کن کارروائیوں کی شدید مذمت  کی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ اس شہر  جہاں غزہ کی پٹی کے شمال اور مرکز سے لاکھوں بے گھر لوگ  پناہ لیے ہوئے تھے    پر اسرائیل کے قبضہ نہ کرنے  کے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئےان حملوں کا اغاز کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے کل (پیر) کی شام کو رفح پر تباہ کن فضائی حملہ کیا اور کئی فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور کہا کہ "اسرائیل نے رفح شہر پر اپنا حملہ کیا اور بین الاقوامی ردعمل سے بچنے کے لیے اس  حملے کا  اعلان نہیں کیا ہے ۔

بیان کے مطابق گذشتہ رات رفح شہر کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

15 مارچ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ رفح شہر کے جنوب میں ممکنہ فوجی آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے  7 اکتوبر  سے غزہ کی پٹی پر کیے گئے حملوں میں  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 اضافے کے ساتھ 31 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں