اسرائیل کے شفا اسپتال میں مریضوں، زخمیوں، پناہ گزینوں اور طبی عملے کے قتل عام کو روکیں

وزارت صحت نے غزہ شہر کے شفا اسپتال پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا

2116799
اسرائیل کے شفا اسپتال میں مریضوں، زخمیوں، پناہ گزینوں اور طبی عملے کے قتل عام کو روکیں

 

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ اسرائیل کے شفا اسپتال میں مریضوں، زخمیوں، پناہ گزینوں اور طبی عملے کےقتل عام کو روکیں۔

وزارت صحت نے غزہ شہر کے شفا اسپتال پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  شفا ہسپتال کے دروازے پر آگ لگ گئی جس  سے  ہسپتال میں پناہ لینے والی خواتین اور بچے دھوئیں سے متاثر ہوئے ہیں اور اس ہسپتال سے  رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھاری تعداد میں پناہ گزین نجی آپریشن تھیٹراور عمارت نمبر 8 میں ایمرجنسی   وارڈ  میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے اور زخمیوں کو بچایا نہیں جا سکا کیونکہ آگ بجھائی نہیں جا سکی اور جو شخص بھی  کھڑکیوں کے قریب آیا اسے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر شفا اسپتال  میں قتل عام کا ارتکاب کیا، اور اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شفا اسپتال میں مریضوں، زخمیوں، پناہ گزینوں اور طبی عملے کے اسرائیل کے جاری قتل عام کو روکیں۔



متعللقہ خبریں