اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی شہروں پر بمباری

لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق،اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک  شہر کے جنوب میں واقع انصار نامی قصبے پر بمباری کی جس سے ایک عمارت تباہ ہو گئی

2114154
اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی شہروں پر بمباری

 اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں شامی سرحد کے قریب بعلبک نامی  شہر پر دو بار  حملے کیے ہیں۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق،اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک  شہر کے جنوب میں واقع انصار نامی قصبے پر بمباری کی ۔

اس بمباری میں ایک عمارت تباہ ہو گئی جبکہ فضا میں دھویں کے بادل  اٹھتے دکھائی دیئے البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

 انصار کا علاقہ  لبنان۔اسرائیل سرحد  سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔

ایجنسی کی ایک دیگر خبر میں بتایا گیا ہے کہ  اسرائیل نے جنوبی لبنان میں  الناقورہ قصبے میں ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا ۔

 اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے حزب اللہ  سے جھڑپوں کے دوران بعلبک پر26 فروری کو حملہ کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں