یمن، حوثیوں کے امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائر پر تابڑ توڑ ڈراون حملے

حوثی افواج مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد میں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں

2113105
یمن، حوثیوں کے امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائر پر تابڑ توڑ ڈراون حملے

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائر  کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایاہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے X سوشل پلیٹ فارم پر حملے کے بارے میں ایک بیان دیا۔

ترجمان سیری نے اعلان کیا کہ بحری اور فضائی افواج نے امریکی بحری جہازوں اور کچھ ڈسٹرائر پر دو وسیع پیمانے کے  حملے کیے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پہلا حملہ خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز "PROPEL FORTUNE" پر کیا گیا تھا اور اس جہاز کو متعدد  میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، سیری نے کہا کہ دوسرے حملے میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بعض ڈسٹرائر کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں حملوں میں 37 ڈراون استعمال کیے گئے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ حوثی افواج مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد میں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں، سیری نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے بند ہونے اور ناکہ بندی کے خاتمے  تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں حملے جاری رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں