غزہ کے لیے فضا سے گرائے گئے امدادی ڈبے شہریوں پر جاگرے، 5 شہری جاں بحق

طیاروں سے اتارے گئے کچھ انسانی امدادی ڈبوں کے پیراشوٹ نہ کھل سکے  اور امداد کے اترنے کے منتظر فلسطینیوں پر  جا گرے۔

2113089
غزہ کے لیے فضا سے گرائے گئے امدادی ڈبے شہریوں پر جاگرے، 5  شہری جاں بحق

غزہ کی پٹی میں امدادی سامان لے جانے والے طیاروں کی جانب سے فضا سے گرائے گئے انسانی امداد کے ڈبوں کے پیراشوٹ نہ کھلنے اور مدد کے منتظر فلسطینیوں پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیاروں سے اتارے گئے کچھ انسانی امدادی ڈبوں کے پیراشوٹ نہ کھل سکے  اور امداد کے اترنے کے منتظر فلسطینیوں پر  جا گرے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں ضرورت مند افراد فضا سے زمین پر اتاری جانے والی  امداد کے منتظر  تھے اور پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے تیزی سے گرنے والے ڈبوں کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہوئے۔

سول ڈیفنس یونٹ کے ترجمان محمود بسال نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ طیاروں سے گرائے گئے انسانی امداد کے کچھ باکس لوگوں اور گھروں پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں