غزّہ کی اپیل: صحت کے تمام بین الاقوامی ادارے فلسطینی عوام کے لئے خون کا عطیہ بھیجیں

غزّہ میں زخمیوں اور مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے تمام بلڈ گروپوں سے بلڈ یونٹوں کے ساتھ ساتھ بلڈ بیگ اور بلڈ ٹیسٹ کا سامان بھیجا جائے: غزّہ وزارت صحت

2112810
غزّہ کی اپیل: صحت کے تمام بین الاقوامی ادارے فلسطینی عوام کے لئے خون کا عطیہ بھیجیں

غزّہ وزارت صحت نے تمام بین الاقوامی اداروں سے، فلسطینی عوام کے لئے، خون کے عطیے کی اپیل کی ہے۔

وزارت صحت نے جاری کردہ تحریری بیان میں عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی،  عرب اور اسلامی ممالک کی ہلال احمر تنظیموں اور عرب بلڈ ٹرانس فیوژن اتھارٹیوں سمیت تمام متعلقہ تنظیموں کو مخاطب کیا ہے۔

بیان میں مذکورہ تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزّہ میں زخمیوں اور مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے تمام بلڈ گروپوں سے بلڈ یونٹوں کے ساتھ ساتھ بلڈ بیگ اور بلڈ ٹیسٹ کا سامان بھیجا جائے  ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزّہ کے عوام، بے گھر ہونے کے باوجود اور جبراً بھوکے پیاسے رکھے جانے کے باوجود، جنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار یونٹ سے زائد خون عطیہ کر چُکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری  حملوں میں مستقل صحت کے سیکٹر کو نشانہ بنا کر ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے۔

غزّہ وزارت صحت کے 6 مارچ کو جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج  اس وقت تک صحت کے شعبے سے 364  اہلکاروں کو قتل  کر چُکی اور 269 کو حراست میں لے چُکی ہے۔ حملوں میں صحت کے 155 اداروں کو تباہ اور 126 ایمبولینسوں کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ حملوں کے پہنچائے گئے نقصان کی وجہ سے   32 ہسپتال اور 53 ہیلتھ مراکز خدمات دینے کے قابل نہیں رہے۔

حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 31 ہزار تک پہنچ چُکی ہے اور قتل کئے گئے انسانوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔



متعللقہ خبریں