اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جان بحق فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار 717 تک پہنچ  گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کی جانب سے   گزشتہ  152 دنوں سے جاری ر  ان حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں

2111935
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  جان بحق فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار 717 تک پہنچ  گئی

اسرائیل کی جانب سے  غزہ  پر  حملوں اور اس کے بعد ناکہ بندی  کی وجہ   سے  عوام  کے بھوکاپیا رہنے کے نتیجے میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد  86 کا اضافہ ہو کر 30 ہزار 717 تک پہنچ  گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کی جانب سے   گزشتہ  152 دنوں سے جاری ر  ان حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں  ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 فلسطینیوں کو شہید کیا جس سے جانی نقصان 30 ہزار 717 ہو گیا  ہے ۔

واضح رہے کہ تازہ حملوں میں 113 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد زخمیوں کی تعداد 72 ہزار 156 تک پہنچ گئی ہے۔

خان یونس اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز نے اب تک 348 طبی عملے کو ہلاک اور 269 طبی اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں " 9 بار  قتل عام" کیا ہے اور  اب بھی ملبے تلے اور سڑک کے کنارے مردہ افراد کی لاشیں موجود ہیں ، لیکن اسرائیلی فورسز، طبی ٹیموں اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی ٹیمیں  رکاوٹوں کی وجہ سے  . لاشوں تک نہ پہنچ سکی ہیں ۔



متعللقہ خبریں