اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری

فلسطینی قیدیوں کی تنظیم اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے قیدیوں اور رہائی پانے والے وفد کے مشترکہ بیان میں 7 اکتوبر کے بعد سے نظربندوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی گئی ہیں

2111988
اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری

7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 7450 ہو گئی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی تنظیم اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے قیدیوں اور رہائی پانے والے وفد کے مشترکہ بیان میں 7 اکتوبر کے بعد سے نظربندوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہروں ہیبرون، بیت الحم، رام اللہ، طلکریم اور کالکیلیا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 25 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین حراستوں کے ساتھ 7 اکتوبر سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 7,450 تک پہنچ گئی ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملہ شروع کیا، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستوں، چھاپوں اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں