اسرائیل: امریکی سفارت کار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا

امریکی  سفارت خانے نے بیان میں بتایا ہے کہ القدس میں ہمارا ایک ملازم وفات پا چکا ہے البتہ یہ شخص امریکی سفیر نہیں بلکہ دیگر سفارت کار تھا

2111140
اسرائیل: امریکی سفارت کار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا

اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کا ایک ملازم مردہ پایا گیا ۔

 سفارت خانے نے بیان میں بتایا ہے کہ القدس میں ہمارا ایک ملازم وفات پا چکا ہے البتہ یہ شخص امریکی سفیر نہیں تھا۔

 بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ  امریکی سفارت کار کی وفات پر فی الوقت تبصرہ کرنا ممکن نہیں ہے مگر ان کی موت سے متعلق کسی قسم کا شبہ بھی موجود نہیں ہے۔

 اسرائیلی پریس میں اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ القدس میں امریکی سفارت کار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں