جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی بستی پر میزائل حملے

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، جنوبی لبنان کے  قریب قریات شیمونہ کی جانب  دو  حملے کیے گئے جن میں سے پہلے حملے میں چار جبکہ دوسرے میں دس میزائل داغے گئے

2108568
جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی بستی پر میزائل حملے

جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب  قریات شمونہ نامی بستی کے قریب میزائل حملہ کیا گیا ہے ۔

 اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، جنوبی لبنان کے  قریب قریات شیمونہ کی جانب  دو  حملے کیے گئے جن میں سے پہلے حملے میں چار جبکہ دوسرے میں دس میزائل داغے گئے۔

 میزائل خالی اراضی میں گرنے کی وجہ سے  کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

 لبنان میں مصروف حزب اللہ  نے بھی اس بارے میں تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب، لبنانی میڈیا  کی خبر میں کہنا ہے کہ  اسرائیلی جنگی  طیاروں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں بیت لیف،فار حمام اور  وادی مرجعون سمیت حولہ نامی قصبوں پر حملے کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں