غزہ تک انسانی امداد کے مشن کو مسلسل، محفوظ اور باوقار  طریقے سے گزرنے کی اجازت دے

"ایمل ہسپتال کو  22 جنوری  تا  22 فروری کے درمیان 40 حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے 25 افراد ہلاک ہوئے اور اسے ناقابل استعمال بنا دیا گیا تھا۔"

2108525
غزہ تک انسانی امداد کے مشن کو مسلسل، محفوظ اور باوقار  طریقے سے گزرنے کی اجازت دے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کے مشن کو مسلسل، محفوظ اور باوقار  طریقے سے گزرنے کی اجازت دے۔

گیبرئسس  کا کہنا ہے  کہ ڈبلیو ایچ او، اقوام متحدہ اور فلسطینی ہلال احمر کی ٹیمیں غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں زیرِ محاصرہ ایمل اسپتال پہنچی ہیں اور وہاں  پر زیر علاج  24 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ایمل ہسپتال کو  22 جنوری  تا  22 فروری کے درمیان 40 حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے 25 افراد ہلاک ہوئے اور اسے ناقابل استعمال بنا دیا گیا تھا۔" لیکن 31 مریض اب بھی اسپتال میں ہیں۔

گیبرئیسس نے مزید کہا ہے کہ مکمل ہم آہنگی کی منظوری اور سیکیورٹی کی ضمانت  کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے  فلسطینی ہلال احمر کے ملازمین  کے ساتھ ایمل ہسپتال سے نکلتے وقت ناروا سلوک کیا گیا اور ان کی تذلیل  کی گئی۔

حفظان ِصحت کے تین ملازمین  کو زیر حراست  لیے جانے  کی اطلاع دینے والے  ڈائریکٹر جنرل نے کہا، "ان اہلکاروں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ہم دیگر دو افراد اور زیر حراست ہیلتھ ورکرز کی  فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس طرح کے  واقعات  جان بچانے  کے عمل  اور امداد کی فراہمی میں مزید تاخیر اور روک تھام کرتی ہے، گیبریئس نے کہا، "ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی امدادی کارروائیوں  کے تسلسل ، محفوظ اور باوقار گزر کی اجازت دے اور  ہم جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں