یمن: الحدیدہ شہر پر امریکی و برطانوی طیاروں کے حملے

حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ کے مطابق، امریکی و برطانوی طیاروں نے الحدیدہ کے علاقے راس عیسی پر  حملے کیے  البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع  نہیں دی

2107891
یمن: الحدیدہ شہر پر امریکی و برطانوی طیاروں کے حملے

 یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے الحدیدہ شہر پر پانچ بار حملے کیے ہیں۔

 حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ کے مطابق، امریکی و برطانوی طیاروں نے الحدیدہ کے علاقے راس عیسی پر  حملے کیے  البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع  نہیں دی ۔

 الحدیدہ شہر طویل ساحلی پٹی کےعلاوہ تین اہم بندرگاہوں کا حامل ہے   جبکہ السالف کا علاقہ اس وقت حوثیوں کے کنٹرول میں ہے

امریکہ و برطانیہ نے  حوثیوں کی طرف سے بحیر احمر میں اسراءیلی بحیر جہازوں  کو نشانہ بنانے کے جواب میں  الحدیدہ شہر پر حملے بڑھا دیئے ہیں۔

 دو روز قبل بھی  امریکہ و برطانیہ نے  صنعا  سمیت تین مختلف شہروں پر پچیس بار حملے کیے تھے جن میں ایک عام شہری ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں