عارضی جنگ بندی کے باوجود بھی ہمارے حملے جاری رہیں گے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع یاو گالانٹ نے کہا  ہے غزہ کی پٹی میں  ممکنہ عارضی جنگ بندی کے باوجود  ہم لبنان میں موجود حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے

2107393
عارضی جنگ بندی کے باوجود بھی ہمارے حملے جاری رہیں گے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع یاو گالانٹ نے کہا  ہے غزہ کی پٹی میں  ممکنہ عارضی جنگ بندی کے باوجود  ہم لبنان میں موجود حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے۔

 اسرائیلی پریس کے مطابق، یاو گالانٹ نے بالائی جلیلہ  میں واقع  سافد  میں  شمالی  فوجی کمان گاہ کا دورہ کیا ۔

  اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئےگالانٹ نے کہا کہ  غزہ سے اسیروں کی واپسی کےلیے تبادلے کا معاہدہ اور ممکنہ جنگ بندی اگر ہو بھی  جائے  تب بھی ہم اپنے حملے جاری رکھیں گے، ہمارا ہدف انتہائی  واضح ہے  کہ ہم  طاقت یا  معاہدے کے نتیجے میں حزب اللہ کو لگام ڈالیں ۔

  یاد رہےکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان  8 اکتوبر سے  حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ  ہمارے ڈرونز نے  مرجیعون کے قصبے بلیدہ میں حزب اللہ کے کارندوں کی عمارت پر  حملہ کیا  جس کے جواب میں عمارت سے فرار ہونے والے کا رندوں نے  علاقے کی دو فوجی چوکیوں پر راکٹ برسائے۔

 اس کے علاوہ  لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر بھی راکٹ برسانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 دریں اثنا، حزب اللہ نے ٹیلی گرام  پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں المالکیہ میں واقع اسرائیلی فوج کی دو عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا  جبکہ  المنارہ میں بھی ایک اسرائیلی عسکری عمارت کو تباہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں