امریکہ و برطانیہ کے یمن کے 8 مقامات پر حملے

بیان میں کہا گیا کہ یمن میں 8 مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں 18 حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور یہ دلیل دی گئی کہ یہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے جاری حملوں کے جواب میں کیا گیا

2106982
امریکہ و برطانیہ کے یمن کے 8 مقامات پر حملے

بتایا گیا ہے کہ امریکہ  اور برطانیہ نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے یمن میں 8 مختلف مقامات پر 18 حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس موضوع پر امریکی امور دفاع پینٹاگون  کی جانب سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ زیر زمین ہتھیاروں کے گوداموں، ڈرونزسسٹم ، فضائی دفاعی نظام، ریڈارز اور یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا ، ان حملوں کا مقصد عالمی تجارت اور حوثیوں کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے تعاون سے کئے۔

بیان میں کہا گیا کہ یمن میں 8 مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں 18 حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور یہ دلیل دی گئی کہ یہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے جاری حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

ایرانی نواز حوثیوں نے  بھی اعلان کیا کہ انہوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی آئل ٹینکر اور بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

مبینہ طور پر یہ حملے فلسطینی عوام کے ظلم و ستم کے خلاف اور یمن کے خلاف امریکی برطانوی جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔

یمن میں ایرانی نوازحوثی باغیوں نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے ردعمل کے طور پر 31 اکتوبر 2023 کو یمن کے ساحل پر تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کرنا شروع کیا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ تھے اور ان میں سے کچھ پر  ڈرونز  سے حملے  بھی شروع کر دیے تھے ۔

امریکی افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس عرصے کے دوران کئی بار یمن سے داغے گئے میزائل اور کامیکازی  ڈرون کو مار گرایا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں