اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تواتر سے جاری

اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینیوں کو شہید کیا جس سے مجموعی جانی نقصان 29 ہزار 606 ہو گیا

2106902
اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تواتر سے جاری

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 606 ہو گئی۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں  اسرائیل کے  141 دنوں سے جاری  حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینیوں کو شہید کیا جس سے مجموعی جانی نقصان 29 ہزار 606 ہو گیا۔

واضح رہے کہ تازہ حملوں میں 123 فلسطینی زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 737 ہوگئی۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں   پر لاشیں   پڑی ہوئی ہیں تا ہم  اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہیبرون، تلکریم، بیت المقدس اور نبلوس میں رات گئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔



متعللقہ خبریں