غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

ملبے تلے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں  پڑی ہوئی ہیں

2104909
غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 103 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 195 تک ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں ان حملوں کے بارے میں معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل 137 دنوں سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے حالیہ حملوں میں مزید 142 فلسطینیوں کو زخمی کیا اور غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 170 ہوگئی۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملبے تلے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں  پڑی ہوئی ہیں۔ تاہم اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث میڈیکل ٹیمیں اور سول ڈیفنس افسران لاشوں تک نہیں پہنچ سکیں۔



متعللقہ خبریں