سی آئی اے سربراہ کا اسرائیل کا اچانک دورہ،نیتین یاہو سے ملاقات

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور  اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد  کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کے ساتھ نئے قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت پر تبادلہ خیال کیا ہے

2103050
سی آئی اے سربراہ کا اسرائیل کا اچانک دورہ،نیتین یاہو سے ملاقات

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور  اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد  کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کے ساتھ نئے قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسرائیلی پریس میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر برنز نے ملک کا  غیر متوقع  دورہ کیا۔

بتایا گیا کہ ولیم برنز نے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر نیتن یاہو اور موساد کے سررباہ  بارنیا سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ملاقاتوں میں حماس اور اسرائیل کے درمیان نئے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ برنس کا یہ دورہ نیتن یاہو کی جانب سے مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسرائیلی وفد کی منظوری نہ دینے کے بعد ہوا ہے۔

نیتن یاہو نے امریکہ اور قطر کی ثالثی میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں وفد بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کی کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں